0
Wednesday 13 Feb 2013 15:55

قطر، طالبان کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے انکار

قطر، طالبان کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے انکار
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے قطر میں جاری مذاکرات کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر میں موجود افغان طالبان کے رہنماوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات کرنے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ہمیں مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ اور ان کیساتھ ملاقات یا بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ تین روز سے قطر میں ہیں، اور وہ طالبان کیساتھ جاری مذاکراتی عمل میں شریک ہونے کیلئے وہاں گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 239340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش