0
Friday 15 Feb 2013 14:03

30 سنی جماعتوں نے بھارتی دہشت گرد سربجیت کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

30 سنی جماعتوں نے بھارتی دہشت گرد سربجیت کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اہلسنّت کی تیس جماعتوں نے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا۔ صدر مملکت سینکڑوں پاکستانیوں کے قاتل سربجیت سنگھ کی رحم کی اپیل مسترد کر دیں۔ اس بات کا مطالبہ سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر اہلسنّت جماعتوں کے ہنگامی مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اجلاس سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری کی زیرصدارت محافظ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت کشمیری حریت پسندوں کو پھانسیاں دے رہا ہے اور پاکستان بھارتی جاسوسوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر رہا کر رہا ہے، یہ عمل غیرت کے منافی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ نہیں ناپسندیدہ ملک قرار دیا جائے اور اقوام متحدہ انتہا پسند ہندو تنظیموں پر پابندی عائد کرے اور بھارتی آبی دہشت گردی کا نوٹس لے، حریت پسند راہنما افضل گورو کی شہادت سے تحریکِ آزادئ کشمیر کو ولولۂ تازہ ملے گا، افضل گورو کی پھانسی عدالتی قتل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں جماعت اہلسنّت پاکستان، نظام مصطفی پارٹی، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، انجمن طلبائے اسلام، اتحاد المشائخ پاکستان، تحفظِ ناموسِ رسالت محاذ، مصطفائی تحریک، جماعت رضائے مصطفی، انجمن نوجوانانِ اسلام، پاکستان فلاح پارٹی، پاکستان مسلم فرنٹ بھی شامل تھیں۔

دیگر جماعتوں میں سنی تنظیم القرآء، مرکزی مجلس چشتیہ، شیرانِ اسلام، انجمن فدایانِ مصطفی، محافظانِ ختم نبوت، مرکزی بزمِ مشتاقانِ رسول، سنی فاؤنڈیشن، تحریک عوامِ اہلسنّت، اسلامک ریسرچ کونسل، تحریک فروغِ اسلام، انٹرنیشنل مسلم فورم، تنظیم نوائے مسلم، مصطفائی جسٹس فورم، سنی علماء بورڈ، رشد الایمان فاؤنڈیشن، انجمن خدام الاولیاء کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے پیر سیّد شمس الدین بخاری، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ نوازبشیر جلالی، پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی، علامہ سیّد خرم ریاض شاہ، پیر طارق ولی چشتی، علامہ عبداللہ ثاقب، شہزادہ بٹ، محمد نواز کھرل، رانا محمد عرفان، صاحبزادہ سیّد صابر گردیزی، پیر سیّد صالح محمد شاہ ہاشمی، مولانا قاری احمد رضا سیالوی، مولانا محمد اعظم نعیمی، مولانا قاری مختار احمد صدیقی نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 239770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش