0
Friday 15 Feb 2013 13:58

طاہرالقادری نظام مصطفی کے نفاد کیلئے مارچ کرتے تو رسوا نہ ہوتے، اشرف آصف جلالی

طاہرالقادری نظام مصطفی کے نفاد کیلئے مارچ کرتے تو رسوا نہ ہوتے، اشرف آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ علماء کی اہم میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ طاہر القادری کی پے در پے ذِلّت ناموس رسالت(ص) سے بے وفائی کا نتیجہ ہے، گستاخ رسول کی حمایت اور ممتاز حسین قادری کی عداوت طاہر القادری کے زوال کا نقطہ آغاز ہے۔ لندن میں ویملے کانفرنس کے دوران اسلامی تعلیمات کی دھجیاں بکھیرنے کا خمیزہ اسے دیر تک بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے اگر نظام مصطفےٰ(ص)کے نفاذ کیلئے لانگ مارچ کیا ہوتا تو اسے حالیہ ذلت و رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا، اقتدار اور امپورٹڈ ایجنڈے کی خاطر سفر کو کربلا قرار دینا اور ایسی جدوجہد کو حسینیت قرار دینا انتہائی شرمناک حرکت ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر اسلامی وقار اور اسلامی اقتدار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حسینیت نے کبھی بھی یزیدیت سے کمپرومائیز نہیں کیا۔

اشرف آصف جلالی نے کہا کہ طاہرالقادری نے حسینیت کے دعوے کے ساتھ جنہیں یزید کہا انہی سے معاہدہ کر لیا، چنانچہ طاہر القادری کو حسینیت کا نصاب پڑھنے کیلئے غازی ممتاز حسین قادری کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اُمّہ کیلئے ویلنٹائن جیسی خرافات سے دور رہنا ازحد ضروری ہے، مغربی اور استعماری سوچ مسلمانوں کو ایسے فضولیات میں پھنسا کے مسلمانوں کو بے راہ روی کا شکار کرنا چاہتی ہے چنانچہ مسلمان ہر حال میں اسوہ حسنہ کو پیشِ نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 239768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش