0
Sunday 17 Feb 2013 07:49
بلوچستان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ آیا ہوں

بم دھماکے اور دہشتگردی کے واقعات حکومت کی ناکامی ہیں، علامہ ساجد نقوی

بم دھماکے اور دہشتگردی کے واقعات حکومت کی ناکامی ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ بلوچستان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ آیا ہوں، حالات کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ادھر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ کوئٹہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار بتائیں کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کون سی رکاوٹ درپیش ہے، عوام کو حقائق کیوں نہیں بتائے جا رہے ہیں۔ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 240252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش