0
Tuesday 19 Feb 2013 03:44

سانحہ کوئٹہ کے خلاف پریس کلب اسکردو نے منفرد انداز میں احتجاج کیا

سانحہ کوئٹہ کے خلاف پریس کلب اسکردو نے منفرد انداز میں احتجاج کیا
اسلام ٹائمز۔ پریس کلب اسکردو کے زیر اہتمام شہدائے کوئٹہ سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک عظیم الشان تقریب اور احتجاجی ریلی کا انعقاد پریس کلب اسکردو پر کیا گیا۔ جس میں اسکردو کے کم سن بچوں نے شرکت کی۔ یہ احتجاجی ریلی پاکستان بھر کی ریلیوں سے مختلف تھی۔ ریلی پریس کلب اسکردو سے نیو یاد شہداء اسکردو تک نکالی گئی۔ ریلی میں شریک کم سن بچے اور بچیاں ہاتھوں میں شمع اٹھائے ہوئے تھے۔ بچوں کے علاہ ریلی میں بلتستان کے تمام صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں کم سن مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور یاد شہداء پر آئی ایس او کے صاحب بیاض کم سن نوحہ خوان شیراز حسن نے ترانہ شہادت بھی پڑا۔

ریلی میں بلتستان کی تمام صحافی تنظیمیں جس میں بلتستان الیکٹرانک رپورٹرز ایسوسی ایشن، بلتستان جرنلسٹ یونین شریک تھیں جبکہ میزبانی پریس کلب اسکردو نے کی۔ اس روح پرور پروگرام میں بلتستان کی مذہبی تنظیموں کی بھی نمائندگی تھی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات میثم کاظم نے پریس کلب اسکردو کے صدر کو اس عظیم پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 240727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش