0
Tuesday 19 Feb 2013 16:33

راولپنڈی، فیض آباد چوک پر احتجاجی دھرنا جاری، ہزاروں افراد شریک

راولپنڈی، فیض آباد چوک پر احتجاجی دھرنا جاری، ہزاروں افراد شریک
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام فیض آباد چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے شریک ہیں۔ دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی، برزگ عالم دین علامہ شفاء نجفی، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی، مولانا اسد عالم نقوی سمیت دیگر مسالک کے علمائے کرام، سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل کے انچارج مولانا عابد بہشتی نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ کئی گھنٹے سے جاری اس دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہیں۔ مقررین نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہزارہ برادری مومنین کے مطالبات تسلیم نہیں کرلیے جاتے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں۔ سیکورٹی اداروں کے اندر موجود کالی بھیڑوں کا بھی تعاقب کیا جائے اور اداروں کو ان سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اڈوں کے خلاف آپریشن کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کے اندر بھی آپریشن کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کالعدم تنظیمیں نام بدل بدل کر آزادانہ طور پر کام کررہی ہیں اور ان کو بعض حکومتی عناصر کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ حکومت کو چاہے کہ ان کے خلاف سخت اقدامات کرے۔ مقررین نے کہا کہ وہ عناصر جن کو بلوچستان حکومت کی معطلی کا رنج تھا۔ وہ گورنر راج کو ناکام بنانے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دہشت گردی کروا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 240769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش