0
Tuesday 19 Feb 2013 01:09

سرگودھا میں مختلف تنظیموں کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا

سرگودھا میں مختلف تنظیموں کا سانحہ کوئٹہ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف سرگودھا میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ اور 7 بلاک یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ 9 گھنٹے طویل دھرنے کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ سرگودھا کے مین امین بازار سے ہوتی ہوئی دارلعلوم محمدیہ پہنچی۔ جہاں پر قائدین نے خطاب کیے۔ ریلی فیصل بازار اور گول چوک سے ہوتی ہوئی واپس 7 بلاک اختتام پزیر ہوئی۔ احتجاج میں کثیر تعداد میں مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے احتجاج نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا عمران رانجھا، مولانا ظہور حسین خان، مجلس وحدت مسلمین سرگودھا سٹی کے سیکرٹری جنرل ثاقب رضا، سید ظفر علی ایڈووکیٹ، آئی او کے چیئرمین محسن خان، ماتمی انجمنوں کے سربراہ میجر (ر) سبطین، سید مظاہر شیرازی نے دھرنے کی قیادت کی۔

شرکائے احتجاج نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر دہشتگردی اور حکومتی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔ دھرنے کے شرکاء نے نماز ظہرین یونیورسٹی روڈ پر ادا کی اور عزاداری کرتے رہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور کوئٹہ شہر کا کنڑول فوج کے حوالے کیا جائے۔ شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہادتوں سے دشمن ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم خون دے کر اس کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ایسا نہ ہو کہ حالات ہمارے کنٹرول سے باہر ہو جائیں اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے دیکھ لیا کہ ہمارے دھرنے اور ہمارے احتجاج کس قدر پر امن ہیں، ہم پر امن قوم ہیں اور ہمیں پر امن ہی رہنے دیا جائے۔ قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک کہ حکومت امن و امان کے لئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کرتی۔ انجمن تاجران سرگودھا کے صدر عمران علی نے کہا کہ ہم ملت تشیع سے اظہار یکجہی کے لئے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ ایم پی اے رضوان ڈھلوں نے کہا کہ ہم ملت جعفریہ کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 240755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش