0
Tuesday 19 Feb 2013 18:57

مقاومت و وحدت پھر رنگ لائی، تمام مطالبات مان لئے گئے، ملک بھر میں دھرنے ختم کرنیکا اعلان

مقاومت و وحدت پھر رنگ لائی، تمام مطالبات مان لئے گئے، ملک بھر میں دھرنے ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان ہوگیا۔ مذاکرات میں بتایا گیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، یہ آپریشن فوج کر رہی ہے۔ حکومت نے مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا کہ کمیونٹی پولیس کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما امین شہیدی کے مطابق حکومت نے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔ شہداء کی تدفین کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھار پھینکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے بتایا کہ ٹارگٹد آپریشن کے دران چار افراد مارے گئے ہیں اور ایک سو ستر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن سمیت حکومتی ٹیم میں شامل 6 رکنی ٹیم نے مجلس وحدت مسلیمن اور ہزارہ کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک 4 مطلوب افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 170 سے زائد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لئے ہیں۔ حکومتی وفد کے ساتھ ہمارے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ پورے ملک میں دھرنے کے شرکاء پُرامن طور پر گھر چلے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی تدفین شروع کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 240991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش