0
Tuesday 19 Feb 2013 15:45
عوام کی دلآزاری والا کوئی فیصلہ نہیں کرینگے

تمام مطالبات کی منظوری تک شہداء کے جنازے نہیں اٹھائینگے، علامہ امین شہیدی

تمام مطالبات کی منظوری تک شہداء کے جنازے نہیں اٹھائینگے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہونے تک دھرنے ختم نہیں کریں گے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے شہداء کے جنازے نہیں اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا ہمارا مطالبہ پورا ہوگیا ہے، جب تک تمام مطالبات پر عمل اور ضمانت نہیں دی جاتی دھرنے ختم نہیں کرینگے۔ پارلیمانی کمیٹی میں شامل اراکین ہمارے لیے قابل احترام ہیں، کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے، جس سے عوام کی دل آزاری ہو، پاراچنار سے کوئٹہ تک عوام سڑکوں پر ہے، پارلیمانی کمیٹی کے کوئٹہ یکجہتی کونسل سے مذاکرات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 240914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش