0
Tuesday 19 Feb 2013 22:58

شہدائے کوئٹہ کے خون نے ملت تشیع پاکستان کو زندہ کر دیا، ڈویژنل صدر آئی ایس او

شہدائے کوئٹہ کے خون نے ملت تشیع پاکستان کو زندہ کر دیا، ڈویژنل صدر آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر برادر مصور نے اسلام آباد میں شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح امام حسین (ع) کے خون نے اسلام کو زندہ کیا۔ اسی طرح شہدائے کوئٹہ کے خون ملت تشیع پاکستان کو زندہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کو خراج تحسین ان کے ہدف و مقصد شہادت کو پورا کرکے پیش کیا جاسکتا ہے۔ شہداء کو خون زمین پر گرنے کے بجائے ملت کے شریانوں میں سرایت کرکے انہیں زندگی بخش گیا ہے۔ جس کا مظاہرہ آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ آئی ایس او پنڈی ڈویژن کے صدر کا کہنا تھا کہ دشمن آج Divide and Rule کے بجائے Divide and Destroyکی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مظلوموں کے خون کی طاقت پاکستان میں کیا پوری دنیا میں انقلاب برپا کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 241041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش