0
Tuesday 19 Feb 2013 22:07

ملت تشیع باطل قوتوں کو پاکستان میں کھل کھیلنے نہیں دے گی، مولانا علی نقی

ملت تشیع باطل قوتوں کو پاکستان میں کھل کھیلنے نہیں دے گی، مولانا علی نقی
اسلام ٹائمز۔ ہمیں چاہیے کہ عزت اور شرف کے لئے اس مقدس مشن و ہدف پر ڈٹ جائیں۔ اس راہ میں اگر جان بھی دینی پڑے تو ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹیں اور اپنے مقصد پر آنچ نہ آنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا علی نقی نے اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے آپ میدان عمل میں تنہا بھی رہ جائیں پھر بھی میدان کو باطل کے لئے خالی نہ چھوڑیں۔ ظالم قوتیں چاہتی ہیں کہ معاشرے میں فساد برپا کیا جائے اور کمزوروں کو کچل کر رکھ دیا جائے۔ لیکن ملت تشیع باطل قوتوں کو پاکستان میں کھل کھیلنے نہیں دے گی۔ آج آئے دنیا دیکھ لے کہ گلی گلی کوچے کوچے میں ملت تشیع لوگوں کو صلح کی دعوت دے رہی ہے۔ کوئی تشدد جلاؤگھیراؤ نہیں کیا گیا۔ ہمیں اہل بیت (ع) نے سرجھکا کر زندہ رہنے کا درس نہیں دیا۔ ہم ہر سال سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں تاکہ اس امت کی اصلاح کی جاسکے۔ مغلوب بن کر زندگی گزارنا موت ہے اور غالب آکر مرجانے میں زندگی ہے۔ شیعیت نے حق ہمیشہ حق کی خاطر شہادت قبول کی ہے۔ ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور ظالموں کو سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 241031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش