0
Monday 25 Feb 2013 13:55

ملک کو داخلی و خارجی مشکلات سے نکالنے کے لیے محب وطن افراد کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے، علامہ اقتدار نقوی

ملک کو داخلی و خارجی مشکلات سے نکالنے کے لیے محب وطن افراد کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل معتدل اور محب وطن افراد پر مشمل پارلیمنٹ کے پاس ہے جب تک ہماری پارلیمنٹ ان تکفیری گروہوں اور ان کی حمایت کرنے والوں سے پاک نہیں ہو جاتی اُس وقت تک دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا جن قابو میں نہیں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ ملک کو داخلی و خارجی مشکلات سے نکالنے کے لیے محب وطن افراد کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے۔ پاکستان میں فرقہ واریت کا وجود نہیں لیکن مٹھی بھر شرپسند پاکستان کے امن کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ عام انتخابات میں معتدل، مخلص اور محب وطن افراد کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں اُنکا کہنا تھا کہ صرف جنوبی پنجاب نہیں بلکہ جہاں پر عوام پسماندگی کا شکار ہے اور وہاں کی عوام کی خواہشات کے مطابق انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے تشکیل دیئے جائیں لیکن ہمیں جنوبی پنجاب صوبہ بنتے دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ ہمارے وسیب کے لوگ ہی نیا صوبہ بننے میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 242392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش