3
0
Saturday 23 Feb 2013 21:10

ہمارا ووٹ سید الشہداء کی ملکیت ہے جسے صرف امام حسین (ع) کے لئے استعمال کریں گے، ناصر شیرازی

ہمارا ووٹ سید الشہداء کی ملکیت ہے جسے صرف امام حسین (ع) کے لئے استعمال کریں گے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ سیاسیات کی جانب سے المحسن ہال میں سیاسی مسئولین کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں شوریٰ کے اراکین کے علاوہ سیاسی شعبہ کے مسئولین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی، سندھ کے سیکرٹری سیاسیات عبداللہ مطہری اور کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات اصغر عباس زیدی نے کیا۔ اپنے خطاب میں ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان کی ملت تشیع ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو، دشمن آپ کو طاقتور نہیں ہونے دینا چاہتا، اس لئے اس نے ملت جعفریہ کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے تاکہ آپ اصل دشمن کی جانب توجہ نہ کر سکیں، پاکستان کی مقتدر قوتیں ملت جعفریہ کے متحد ہونے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، دشمن ہمارے حوصلوں کو پست کرنا چاہتا ہے اس لئے ہمارے عزاداری کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ہماری شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن شہادتوں کے باوجود ملت جعفریہ کا انداز جارحانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملت جعفریہ میں سیاسی بیداری کا آغاز کیا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ ملت بیدار ہے اور سیاسی میدان میں مقابلے کے لئے تیار ہے، کوئٹہ کے شیعوں نے اپنے شہداء کی شہادت سے طاقت حاصل کی اور دشمن کو شکست دی، سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ دشمن کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، آج ہمارا لبیک یا حسین (ع) کی صدا کو بلند کرنا سنت امام سجاد اور سنت زینبی (س) ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ قوم کی استقامت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک صوبے کی حکومت کو ختم کیا یہ صرف مرکزی قیادت کی بدولت ہوا ہے، ایم ڈبلیو ایم کی صورت میں مضبوط قیادت کا موجود ہونا دشمن کی شکست ہے کیونکہ یہ کام دشمن نہیں چاہتا تھا۔ ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا ہے جس سے ہمارا نظم متاثر ہو۔

ناصر شیرازی نے مزید کہا کہ ہمارے شہید زندہ ہیں، کوئٹہ کے شہداء نے پوری دنیا پر یہ ثابت کیا کہ خون پر تلوار کی فتح کس طرح ہوتی ہے، ان شہداء نے اپنی ملت کی استقامت کے ذریعے تین روزہ معرکہ کی بدولت زندہ لوگوں کو عزت و سرفرازی بخشی۔ انہوں نے کہا کہ کیا شیعوں کا خون اتنا بےتوقیر ہے کہ سیاسی جماعتیں ہمارے شہداء کے خانوادوں سے اظہار تعزیت بھی نہیں کرتیں، ہمارا ووٹ سید الشہداء کی ملکیت ہے اور اس حق کو ہم صرف امام حسین (ع) کے لئے استعمال کریں۔ ملت جعفریہ پاکستان کے ہر انتخابی حلقہ میں نتائج پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، ایم ڈبلیو ایم آئندہ انتخابات فیصلہ کن قوت بن کر ابھرے گی۔
خبر کا کوڈ : 242006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

SUC, MWM, JA, TNFJ in sab ko eik United Alliance banana hoga takay eik platform se elections lar sakein .. PPP, PTI, MQM se ummeed lagana bekaar nahi balke be waqoofi hai
یه فقط شهداء کے خون کے صدقے میں ہوا، آپ کی وجہ سے نہیں۔
Ahmad Raza jafri
Pakistan
slam
Shirazi sahb Imam Hussain k nam p q logo ko dhoky me rakha hua h sedhi tarha q nhi kehty k apni hkomat bnani h
qk Imam Hussain k nam p
yazeedi nizam p shamil hojana Hussainiat ki toheen h
ہماری پیشکش