0
Tuesday 26 Feb 2013 20:32

اسکردو، پولیس نے سانحہ چلاس کے ملزمان کی گرفتاریاں شروع کر دیں

اسکردو، پولیس نے سانحہ چلاس کے ملزمان کی گرفتاریاں شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان عثمان زکریا نے اسکردو میں پولیس ریکروٹ کی پاسنگ آوٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ سانحہ چلاس کے ملزمان کی گرفتاری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس کے بعض مفرور ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔ کل رات تانگیر میں سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ چلاس کے  بعض ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جنہیں دو روز میں میڈیا کے سامنے لاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ چلاس سال گذشتہ ماہ اپریل میں پیش آیا تھا۔ سانحہ چلاس میں چلاس کے علاقہ وونر فارم پر گلگت بلتستان جانے والے درجن سے زائد شیعہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر انتہائی بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 242638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش