0
Wednesday 27 Feb 2013 10:46

جے یو آئی (ف) کی اے پی سی میں شرکت کے لئے ستائیس جماعتوں نے یقین دہانی کرا دی

جے یو آئی (ف) کی اے پی سی میں شرکت کے لئے ستائیس جماعتوں نے یقین دہانی کرا دی
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے ستائیس مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے یقین دہانی کرا دی۔ ان جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ق)، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم سمیت اہم جماعتیں شامل ہیں۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شرکت بارے واضح جواب نہیں دیا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے مختلف پارٹیوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس کانفرنس کی اہم بات قبائلی عمائدین کے ستر رکنی وفد کی شرکت ہے۔
خبر کا کوڈ : 242816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش