0
Wednesday 23 Jan 2013 00:55

اسفند یار ولی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اسفند یار ولی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں دہشت گردی کیخلاف مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جے یو آئی (ف) نے اس سے قبل اے این پی کی طرف سے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور ممکنہ نگراں سیٹ اپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان مفتی ابرار کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں دہشت گردی کیخلاف مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مولانا فضل الرحمان نے اسفند یار ولی کی دعوت پر اے پی سی میں شرکت پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے لویہ جرگے کو بھی دعوت دی جائے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے لویہ جرگے کو اہم ذمے داری سونپی جائے، جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق، اسفند یار ولی نے جے یو آئی (ف) کی شرائط ماننے کي یقین دہاني کرائي۔ جے یو آئی (ف) نے اس سے قبل اے این پی کی طرف سے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 233686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش