0
Friday 1 Mar 2013 00:50

غیر ملکی فوج افغان فورسز کا کنٹرول تین ماہ کے اندر حکومت کے حوالے کرے، حامد کرزئی

غیر ملکی فوج افغان فورسز کا کنٹرول تین ماہ کے اندر حکومت کے حوالے کرے، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے غیر ملکی فوج کی جانب سے بدسلوکی کے الزامات منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے زیر قیادت غیر ملکی فوج سے افغان فورسز کا کنٹرول تین ماہ کے اندر حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ افغان وزارتی کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے صدارتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کے زیر قیادت 1 لاکھ فوجی آئندہ سال افغانستان سے چلے جائیں گے، جس کے بعد افغانستان میں امن و امان کا مکمل کنٹرول 2014ء تک افغان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدارتی حکمنامے میں صدر کرزئی کی جانب سے ایک وفد تشکیل دیا گیا ہے، جو اتحادی فوجوں سے کہے گا کہ وہ تین ماہ کے اندر افغان فورسز کے گروپوں کو سیکورٹی اداروں کے حوالے کردیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی سربراہ نے یہ فیصلہ 17 فروری کو کیا تھا اور ان گروپوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو بین الاقوامی فورسز کے کنٹرول میں تربیت حاصل کرنے کے علاوہ آپریشن بھی کرتی تھیں۔ تاہم حال ہی میں چند ایسے واقعات منظر عام پر آئے تھے، جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ فورسز بے گناہ شہریوں کے خلاف ناروا سلوک کی مرتکب ہور ہی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد افغان صدر نے بھی اتوار کے روز امریکہ کی سپیشل فورسز کو صوبہ وردک سے فوری طور پر انخلاء کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 243224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش