0
Saturday 2 Mar 2013 11:20

آزاد کشمیر سے افغان مہاجرین اور قبائلی باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کر لیا گیا

آزاد کشمیر سے افغان مہاجرین اور قبائلی باشندوں کے انخلاء کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں افغان مہاجرین اور قبائلی علاقوں کے خاندانوں کی روز بروز بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کی سرگرمیوں پرمقامی لوگوں کے تحفظات اور تشویش کے بعد وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین اور قبائلی علاقوں کے خاندانوں کے انخلاء کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ افغان مہاجرین کو نادرا سے شناختی کارڈ جاری ہونے کی تحقیقات کا حکم اور مزید کارڈ جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع میرپور کے علاقوں میرپورشہر،ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ، کھڑی شریف میں افغان مہاجرین اور قبائلی علاقوں کے خاندانوں کی بڑی تعداد آباد ہو چکی ہے اور اس صورتحال میں روز بروز اضافے سے مقامی لوگ سخت تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ضلع میرپور میں اورخصوصا میرپور شہر میں افغانیوں کی آمد سے شہر میں کرائے پرمقامی لوگوں کے لیے مکانات ناپید ہو چکے ہیں جبکہ شہر اور دیگر علاقوں میں ہونے والی وارداتوں میں اکثریت افغان مہاجرین اور قبائلی علاقوں کے لوگوں کی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 243525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش