0
Thursday 28 Feb 2013 10:10

وفاقی حکومت آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی چاہتی ہے، منظور وٹو

وفاقی حکومت آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی چاہتی ہے، منظور وٹو
 اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے گذشتہ روز وزیرامور کشمیر میاں منظور وٹو سے اہم ملاقات کی۔ جس میں آزاد کشمیر کے سیاسی و حکومتی معاملات اور پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر امور کشمیر نے آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی چاہتی ہے اس کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ وزیرامور کشمیر نے پاکستان کے عام انتخابات میں پنجاب میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کو متحرک کرنے کے لیے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے مسائل کا تدارک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اربوں روپے کے فنڈز کی رقم انتخابی مہم پر خرچ کرنے میں مشغول ہے۔ انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات کی نگرانی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیاں ملکی مفاد کی خاطر مل کر کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 243056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش