0
Sunday 3 Mar 2013 08:09

ملتان، ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام شیعہ میانی میں یونٹ سازی، نیئرعباس شمسی سیکرٹری جنرل منتخب

ملتان، ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام شیعہ میانی میں یونٹ سازی، نیئرعباس شمسی سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان میں یونٹ سازی کا مرحلہ جاری ہے اس حوالے سے ملتان کی معروف شیعہ آبادیوں سوتری وٹ اور گلگشت کے بعد شیعہ میانی ملتان میں یونٹ سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ یونٹ سازی کی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کے علاوہ علاقے کی موثر شخصیات نے شریک ہوکر ایم ڈبلیوایم کی پالیسیوں سے اتفاق کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عباس صدیقی بھی موجودتھے۔ اس موقع پراکثریت رائے سے سید نیئر عباس شمسی کو نیا سیکرٹری جنرل اور سید نسیم عباس شمسی کو سیکرٹری سیاسیات منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ملتان میں تشیع کے حوالے سے شیعہ میانی ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ملتان کے شمسی خاندان خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے نئے سیکرٹری جنرل کو اپنی کابینہ مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ شیعہ میانی کا شمار ملتان کی بڑی شیعہ آبادیوں میں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 243774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش