0
Friday 1 Mar 2013 22:36

پاکستان میں محب وطن شیعیان حیدرکرار (ع)کے خون کی ارزانی ہماری سیاسی غلامی کانتیجہ ہے، ناصر عباس شیرازی

پاکستان میں محب وطن شیعیان حیدرکرار (ع)کے خون کی ارزانی ہماری سیاسی غلامی کانتیجہ ہے، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی پروگرام شیعہ اور سنی وحدت کی اساس پر قائم ہے۔ ہم ملک میں شیعہ سنی کو مضبوط کرکے پاکستان کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بھکر میں مجلس وحدت مسلمین بھکر(شعبہ سیاسیات)کے زیراہتمام منعقدہ ''ملت تشیع کا تعمیر وطن اور بقائے وطن میں سیاسی کردار ''سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر سے معتدل اور مثبت افراد کو پارلیمنٹ میں لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اُنہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین انتخابات کے دوران اپنے تمام شعبہ جات انتہائی منظم طریقے سے میدان میں اُتریں گے۔ پاکستان کو استعمار کاغلام بنادیا گیا ہے۔ ہماراسیاست میں وارد ہونے کا مقصد اس غلامی کو توڑنے کانقطہ آغاز ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ سو کے قریب قومی وصوبائی حلقوں میں ورکنگ مکمل ہونے کے بعد شوری عالی کے آئندہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا اُمیدواروں کو مجلس وحدت مسلمین کا ٹکٹ دیں یا نتائج کے لیے دوسرا رُخ اختیار کیا جائے۔ ہرصورت میں جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے مضبوط کردار کے نتیجے میں اسلام اور ملک دشمنون کا دائرہ تنگ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں محب وطن شیعیان حیدرکرار (ع)کے خون کی ارزانی ہماری سیاسی غلامی کانتیجہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادی کے اس قافلے کی پرچم بردار ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ مکتب محمد وآل محمد (ع)کو پاکستان میں مزید سیاسی غلامی میں نہیں رکھا جاسکتا اور یہ ملت آزادی کے اس سفر کی ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی اُمید اور ظالموں کے راستے میں بڑی دیوار ہے ایم ڈبلیوایم کی مضبوطی مظلومین کی قوت اور طاقت ہے۔ سیمینار میں سابق ضلع ناظم سردار حمیداکبر نوانی، ملک ظفر علی کہاوڑ، ملک اظفر علی کہاوڑ، سید ثقلین عباس شاہ، حبیب اللہ نوانی، ملک ناصر علی کہاوڑ، ملک عرفان کہاوڑ، ذاکراہل بیت(ع) سید خدا بخش شاہ قیصر، ذاکر اہل بیت(ع)تقی عباس قیامت سمیت ضلع بھر کی چیدہ چیدہ سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 243426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش