0
Monday 4 Mar 2013 13:16

دہشت گردی کو بدامنی کہنے والے منافقت سے کام لے رہے ہیں، فضل کریم

دہشت گردی کو بدامنی کہنے والے منافقت سے کام لے رہے ہیں، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ اقتصادی کمزوری پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، امریکہ مختلف بہانوں سے پاکستان کو بلیک میل کرنا بند کرے، بعض ممالک پاکستان کی معاشی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سپیشل لاء بنانا ضروری ہے، نگران سیٹ اپ کا چناؤ آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق یقینی بنایا جائے، جعلی ڈگری والے کسی شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردی کو بدامنی کہنے والے منافقت سے کام لے رہے ہیں،سیاستدان وطن کی آزادی اور خودمختاری کو اپنی سیاست کا ایندھن نہ. بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت علمائے پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر پیر سیّد محمد اقبال شاہ کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ پوری قوم ڈرون طیاروں کو گرانے کے مطالبے پر متفق ہے، پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاک ایران گیس منصوبہ موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ ہے، دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے لیے ٹرسٹ قائم کیا جائے ،حکومت پنجاب دانش سکول تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں کے بقایا جات ادا کرے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ کچھ بڑے لیڈر امریکی حمایت سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں،عوام امریکی حمایت یافتہ لیڈروں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں امن پسند قوم دہشت گردوں کے حامیوں کو مسترد کر دے گی۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ چھانگا مانگا برانڈ سیاست پھر زندہ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کو موروثیت کی لعنت اور نحوست سے پاک کئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا،فرقہ واریت گریٹ گیم کا ہتھیار ہے، قوم ظالم استحصالی طبقات کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لیے تیار ہو جائے، پاکستانی آئین اور قانون کو نہ ماننے والے پاکستان کے باغیوں اور اسلام کے غداروں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے لیڈر قومی مجرم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 244096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش