0
Wednesday 13 Mar 2013 21:59

پاکستان میں سی آئی اے کی جانب سے بیماریاں پھیلائے جانے کا انکشاف

پاکستان میں سی آئی اے کی جانب سے بیماریاں پھیلائے جانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ڈینگی اور خسرہ کی وبا پھیلائے جانے کا انکشاف۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان میں بائیو لوجیکل وار شروع کر رکھی ہے جس کے تحت ایسی بیماریاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کا اس حوالے سے منصوبہ یہ تھا کہ پاکستان میں ایسی وبائیں پھیلا کر پھر ان کے تدارک کی آڑ میں ایجنٹ پاکستان میں داخل کئے جائیں گے جو پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات کروائیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان کے خفیہ اداروں نے منصوبہ بندی کو ٹریس کر لیا جس کی وجہ سے سی آئی اے کو زیادہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی جبکہ پاکستان نے امریکہ کے بجائے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سری لنکا سے تعاون مانگ لیا جس سے امریکی عزائم پر اوس پڑ گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا میں بھی ڈینگی کا مرض امریکی سی آئی اے کی جانب سے پھیلایا گیا تھا۔ پاکستانی سیکورٹی اداروں نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہوا ہے اور پورے ملک میں اس حوا لے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ حالیہ پھیلنے والی خسرہ کی وبا کے حوالے سے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب وکلاء کی ایک تنظیم ’’جوڈیشل ایکٹویزم پینل نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے بائیو لوجیکل وار کے تحت ملک میں خسرہ کی وبا پھیلائی ہے جس پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس لئے حکومتی ذمہ داروں کو عدالت طلب کر کے وضاحت لی جائے کہ ایسی بیماریوں کے تدارک کے لئے حکومتی سطح پر کیا اقدام کئے گئے ہیں۔ جوڈیشل ایکٹیویزم پینل کی درخواست پر ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے حکومت سے 15 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 246467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش