0
Saturday 16 Mar 2013 00:09

گلگت، عوام کا ریاستی اداروں سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، دیدار علی

گلگت، عوام کا ریاستی اداروں سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، دیدار علی
اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کے ممبر دیدار علی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عزیز میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشت گردی بالخصوص گذشتہ طویل عرصے سے ایک مخصوص فرقے کی نسل کشی کے باعث عوام کا ریاستی اداروں پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے اور حکمران اور ریاستی عناصر مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمراں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ملک میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کیلئے نمائشی و روایتی اقدامات سے آگے بڑھ کر ٹھوس و عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کا سیکورٹی اداروں پر اعتماد بحال ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر انشاءاللہ گلگت بلتستان کی طرح پورے ملک میں بھی عام انتخابات میں ملت اسلامیہ کے شانہ بشانہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اہل لوگوں کو ہی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 246844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش