0
Monday 18 Mar 2013 23:49

ڈرون حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ امریکہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی

ڈرون حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ امریکہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی
رپورٹ: ساجد حسین

پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ امریکہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ شائع کرکے اس بات کا ذکر کیا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی تحقیق کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کے سربراہ نے ان حملوں کو پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندے بین ایمرسن نے جمعرات کو کہا تھا کہ پاکستانی حکومت نے انہیں واضح کر دیا ہے کہ ڈرون حملوں میں ان کی رضا مندی شامل نہیں۔

ایمرسن کے مطابق، پاکستانی حکام نے ڈرون حملوں میں کم از کم چار سو عام شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ایمرسن کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم نے امریکی ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ ٹیم کے پاکستانی معاون اور تجزیہ نگار امتیاز گل نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ٹیم کو پچیس ایسے حملوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں جن میں مبینہ طور پر شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ایمرسن کا یہ بیان ان کے بدھ کو ختم ہونے والے پاکستان کے دورے کے اختتام پر جاری ہوا تھا۔ یہاں یہ بات رہے کہ امریکی حکام دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ڈرون حملوں میں مارے جانے والے عام شہری نہیں، حال ہی میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے حملے خود پاکستانی حکام کر رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز میں شائع ایک خبر میں امریکی حکام نے مؤقف ظاہر کیا تھا کہ فروری میں ہونے والے دو ڈرون حملے خود پاکستانی حکام نے کئے تھے۔ دوسری طرف گذشتہ روز جب امریکی وائٹ ہاوٴس کے پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری جوش ارنِسٹ کی نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں نے ان سے ڈرون حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر رائے مانگی تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ماہرین کے مطابق امریکی حکومت کا اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار اگر ایک طرف اقوام متحدہ کی اہمیت کم کرکے رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے مترادف ہے تو دوسری طرف امریکہ اور پاکستانی سول و فوجی حکام کے درمیان ڈرون حملوں پر ایکا ہونے کی دلالت کرتا ہے کیونکہ پاکستان محض زبانی جمع خرچ احتجاج کی پاکیسی پر عمل پیرا ہے بلکہ پس پردہ ملا ہوا ہے یہاں تک کہ بعض ڈرون حملے خود بھی کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ اسرائیلی بربریت سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی اسی طرح ردی کی ٹوکری میں ڈالتا رہتا ہے جس سے اقوام متحدہ کی طاقت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 247262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش