0
Monday 18 Mar 2013 21:07

افسپا کو مقبوضہ کشمیر سے جلد ہٹایا جائے، بھوشن بزاز

افسپا کو مقبوضہ کشمیر سے جلد ہٹایا جائے، بھوشن بزاز
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر دیموکریٹک فورم کے صدر پنڈت بھوشن بزاز نے مطالبہ کیا کہ وہ افسپا کو ریاست سے جلد از جلد ہٹا لیں، آج نئی دہلی میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوری نظام میں ایسے قانون کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے کہا کہ اس قانون کا غلط استعمال بھی کیا جارہا ہے اور اس کالے قانون کے ذریعے بے قصوروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بقول ان کے جموں و کشمیر میں اس وقت ایک جمہوری حکومت ہے، اور افسپا جیسے قانون جمہوری نظام کو چلانے کے لئے مددگار ثابت نہیں ہو رہا ہے، وقت آیا ہے کہ حکومت کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے، پنڈت بھوشن بزاز نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ بھارتی حکومت نے جسٹس جیون ریڈی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی، جس سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی سفارشات دے، کمیٹی کی سفارشات کے باوجود حکومت افسپا کو ہٹانے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جمہوری اور آزاد ماحول میں رہنے کا حق دینا چاہئے، یہی بھارت کی سیکولرزم اور جمہوریت کی بڑی کامیابی ہوگی، نہ کہ افسپا قوانین سے لوگوں کو زندگیوں کو محال بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 247578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش