0
Monday 18 Mar 2013 22:40

پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت عظیم نقصان ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت عظیم نقصان ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ محتار امامی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدر عباس، علامہ علی انور، اصغر زیدی اور دیگر رہنماؤں نے پروفیسر سبط جعفر زیدی کی شہادت پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک محب وطن، مبلغ علم، شاعر اہلبیت (ع) اور ایک شفیق اور مہربان انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہ ملت جعفریہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے جس کا ازالہ شاید ہی کبھی ممکن ہو۔ شہید نے اپنی پوری زندگی مدح سرائی اہلبیت (ع) اور ملت جعفریہ کی سربلندی اور ترویج علم کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان رہنماوں نے پشاور سیشن کورٹ کے سینئر وکیل ظہیر عباس نقوی کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ انکا قتل دراصل انصاف کا قتل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وحدت سیکریٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس کے بعد جاری اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔ 

دریں اثناء ان رہنماؤں نے تمام محب وطن سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر قائد میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ استاد سبط جعفر زیدی کو ہدف بنا کر قتل کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، قاتلوں کو 24گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے، پاک فوج اور آزاد عدلیہ پاکستان کے محب وطن شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری نہیں لے سکتے تو انہیں اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں، تاکہ وہ خود اپنا دفاع کر سکیں۔ دریں اثناء شہید استاد سبط جعفر کی نماز جنازہ منگل کو بعد از نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی جائے گئی۔
خبر کا کوڈ : 247628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش