0
Thursday 21 Mar 2013 00:03

حج کرپشن کیس، سپریم کورٹ نے تحقیقات کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سونپ دی

حج کرپشن کیس، سپریم کورٹ نے تحقیقات کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سونپ دی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس میں صرف جونیئر افسر پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے تحقیقات کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد قریشی کو سونپی جاتی ہے، اب وہ راؤ شکیل اور زین سکھیرا کی تعیناتی کے معاملے پر حسین اصغر کے ساتھ ہونگے، عدالت نے کیس جلد از جلد نمٹانے کا بھی حکم دیا ہے، دوران سماعت سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی نے عدالت کو بتایا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں لیکن ایف آئی اے انہیں ہراساں کر رہی ہے، زین سکھیرا کی تعیناتی سے متعلق چودہ مارچ کو ایف آئی اے نے بلایا اور نوٹس میں لکھا کہ یہ تیسری وارننگ ہے حالانکہ پہلے کبھی نہیں بلایا گیا، اسماعیل قریشی کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ بائیسویں گریڈ کے افسر کی تحقیقات جونیئر افسر نہیں کرسکتا۔ اس لئے فیڈرل اینٹی کرپشن کونسل کی مشاورت ضروری ہے، عدالت نے دوبارہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کو سات روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 248092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش