0
Wednesday 27 Mar 2013 12:00

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذاکر اہلبیت (ع) خواجہ عمران علی شہید، بیٹا زخمی

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذاکر اہلبیت (ع) خواجہ عمران علی شہید، بیٹا زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ گلبرگ میں موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذاکر اہلبیت (ع) اور نوحہ خواں خواجہ عمران علی شہید جبکہ ان کا بیٹا رضا علی زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ علی عمران اپنے بیٹے کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ گلبرگ میں عزت خان چوک کے قریب ان کی کار پر موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں علی عمران موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ان کا بیٹا رضا علی زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ دہشتگرد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ خواجہ عمران علی میونسپل کارپوریشن پشاور میں ایس ڈی او کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ شہید کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے نو بجے پشاور کے علاقہ یکہ توت میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 249312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش