0
Wednesday 27 Mar 2013 18:34

دہشت گرد لسانی جماعت کراچی کی سب سے بڑی دشمن ہے، کاشف زئی

دہشت گرد لسانی جماعت کراچی کی سب سے بڑی دشمن ہے، کاشف زئی
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کاشف زئی نے کہا کہ حکومتی حلیف لسانی دہشت گردوں کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے شہر کراچی کی معیشت کو پانچ سالوں میں جتنا نقصان پہنچایا گیا کہ اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ نوجوان طبقے کو نوکریوں کا لالچ دے کر دہشت گرد لسانی جماعت نے تباہی کے اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ہے۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر محمودآباد سے آنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے نوجوان اپنا کردار ادا کریں کیونکہ صرف نوجوان نسل ہی حقیقی تبدیلی کی بہتر بنیاد رکھ سکتے ہیں اور مستقبل میں نئی نسل کو ہی ملکی بھاگ دوڑ سنبھالنا ہے۔ 
کاشف زئی نے کہا کہ حکومتی دہشت گرد لسانی جماعت اپنے دوراقتدار میں ثابت کر چکی ہے کہ وہ کراچی کی عوام کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ کراچی کی عوام کو گذشتہ پچیس سالوں میں مہنگائی، بے روزگاری اور قتل و غارت گری کے اتنے تحفے دیئے جا چکے ہیں کہ اب عوام میں اپنا بوجھ اٹھانے کی بھی سکت باقی نہیں بچی۔
 
کاشف زئی نے مزید کہا کہ عوام خصوصا نوجوانوں کو گمراہی میں رکھا گیا کہ ہم شہر کراچی میں تبدیلی لائیں گے جس سے نوجوانوں کو ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بیرونی ایماء اور سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ آنے والی نسل قلم کے بجائے بندوق کو ترجیح دینے پر مجبور کر دی گئی اور جرم و گناہ کہ جس کا مہاجر قوم سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا مقدر بنا دیا گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف مہاجر قاتل مہاجر مقتول کا گھناﺅنا سلسلہ شروع ہوا بلکہ جیل کی کوٹھریاں مہاجر نوجوانوں سے بھر گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن ایسے عناصر کو نیست و نابود کرنے کا بہترین موقع ہے۔ شہر قائدؒ کے عوام یک جان ہو کر ان دہشت گرد عناصر کو کھلی شکست دینے کا عزم کریں۔
خبر کا کوڈ : 249416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش