0
Friday 29 Mar 2013 21:41

آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کیجانب سے قراقرم یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو

نئے طلبا کیلئے ویلکم پارٹی کے سلسلے میں اتوار کو تقریب
آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کیجانب سے قراقرم یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر ایوب انصاری نے کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کی جانب قراقرم یونیورسٹی یونٹ کی تنظیم نو اور نئے طلبا کیلئے ویلکم پارٹی کے سلسلے میں تقریب اتوار کو ڈویژنل آفس المصطفیٰ ہاوس گلگت میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ تقریب میں سینئر برادران، ڈویژنل کابینہ، ذیلی نظارت کے اراکین کے علاوہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے آغا سید راحت حیسن الحسینی خصوصی شرکت فرمائیں گے، جبکہ کے آئی یو کے طلبا بھی بھرپور شرکت کرینگے۔
 
خبر کا کوڈ : 249831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش