0
Saturday 30 Mar 2013 21:03

مسلمان، قرآن اور صاحب قرآن سے اپنا قلبی اور عملی تعلق مضبوط بنائیں، مولانا ابرار رحمانی

مسلمان، قرآن اور صاحب قرآن سے اپنا قلبی اور عملی تعلق مضبوط بنائیں، مولانا ابرار رحمانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے قائم مقام امیر مولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا ہے کہ عوام اپریل فول کا بائیکاٹ کرکے جھوٹ جیسے گناہ سے بچیں۔ اپریل فول کا تہوار جھوٹ اور غلط بیانی کی بنیاد ہے۔ یہ تہوار گناہوں اور معاشرتی خرابیوں کا مجموعہ ہے اور اپریل فول خوشی کے بجائے اذیت کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے مسلمان اپریل فول جیسی بے ہودگی میں وقت کا ضیاع نہ کریں۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کو فراموش کر کے ہم ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔ بحیثیت قوم ہمارے اعمال اللہ کی ناراضگی کا باعث ہیں اسی لئے دہشت گردی بدامنی، بجلی گیس کی قلت، رزق کی کمیابی، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہمارے معاشرے کی پہچان بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
مولانا ابرار رحمانی نے مزید کہا کہ فکر ِ آخرت ختم ہونے سے بے راہ روی پھیل رہی ہے۔ نیکی کو بدی پر غالب کرنے کے لئے خیر کی قوتیں متحد ہو جائیں اور مسلمان قرآن اور صاحب ِ قرآن سے اپنا قلبی اور عملی تعلق مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عشق رسول (ص) ایمان کی بنیاد ہے جبکہ محبت رسول (ص) اطاعت رسول (ص) کا راستہ دکھاتی ہے۔ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے روحِ محمد ﴿ص﴾ نکالنا چاہتی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اپنی نشاة ثانیہ بحال کرنے اور زندگیوں میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لئے روحانیت سے رشتہ استوار کرنا ہو گا اور معاشرے میں مواخات کے عظیم رویّوں کو فروغ دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 250099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش