1
0
Monday 1 Apr 2013 19:38

مینار پاکستان، جے یو آئی کے رضاکاروں نے سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی پٹائی کر ڈالی

مینار پاکستان، جے یو آئی کے رضاکاروں نے سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی پٹائی کر ڈالی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے جلسہ میں سپاہ صحابہ اور جے یو آئی کے سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی زبردست پٹائی کی گئی۔ جلسہ کے دوران سپاہ صحابہ کے دو کارکن اسٹیج تک پہنچنا چاہتے تھے لیکن جے یو آئی کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا تو سپاہ صحابہ کے کارکن زبردستی آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے، جس پر ایک سکیورٹی اہلکار نے سپاہ صحابہ کا جھنڈا پھاڑ دیا، جس پر سپاہ صحابہ کا کارکن مشتعل ہوگیا اور لڑائی شروع ہوگئی۔ اس دوران جے یو آئی کے درجنوں سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے، انہوں نے مل کر سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی خوب پٹائی کی، لیکن سپاہ صحابہ کے کارکن بضد رہے کہ ہم نے یہاں سے گزرنا ہی ہے، جس کے بعد لوگوں کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بعدازاں سپاہ صحابہ کی اعلٰی قیادت نے مولانا فضل الرحمن سے اس بات پر شکوہ کیا کہ آپ کے سکیورٹی رضا کاروں نے ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں، میں اپنے سکیورٹی کے ذمہ داروں سے اس حوالے سے پتہ کروں گا، جس کے بعد ہی صورت حال پر گفتگو ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے سکیورٹی کے ذمہ داروں کو ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات دی تھیں اور ہوسکتا ہے کہ آپ کے ہی کارکنوں نے نظم و ضبط خراب کرنے کی کوشش کی ہو، جس پر سپاہ صحابہ کی قیادت خاموش ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 250660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

sipah sahaba hai hi dehsat gard tanzeem jahan jati hain wahan ka aman kharab krdeti hai or fasad bharpa krti hai pakistan ka aman bhi inhi americi nawaz logo ne kharab kr raka hai ye hai is ka saboot
ہماری پیشکش