0
Wednesday 3 Apr 2013 10:24

فرسودہ نظام زوال پذیر ہے، دنیا میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں، ترابی

فرسودہ نظام زوال پذیر ہے، دنیا میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ ہمارے مسائل اسلامی انقلاب اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام سے ہی حل ہوں گے۔ ظالمانہ اور کرپٹ نظام نے انسانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ قومی قیادت ذاتی مفادات، علاقوں اور برادریوں کے خول سے باہر نکل آئے تو مسائل چند سالوں میں حل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ راولا کوٹ کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود، سجاد انور، سردار عبدالحلیم خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے میں بڑی گنجائش موجود ہے یہاں بہتے دریائوں پر صرف ٹربائن لگا کر 22 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ معدنیات سے یہ خطہ مالا مال ہے۔ ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ قیادت وہ نہیں جو ان سارے مسائل کو بروکار لائے۔ عوام اگر اس کرپٹ نظام اور اس کے محافظ ٹولے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو کون ہے جو ان کے راستے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ عوام جب غلط فیصلے کریں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں عرب اور اسلامی ممالک کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کی ترجمان اور انکے مسائل صرف اسلامی تحریک کی قیادت ہی حل کر سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ کارکن ایک ایک فرد تک تبدیلی کی آواز پہنچائیں۔ ہمارے معاشرے میں بدامنی، مہنگائی اور بےروزگاری و کرپشن نے ہماری اخلاقی بنیادوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ان سب مسائل سے نجات کا صرف ایک حل وہ ہے اسلامی انقلاب جب تک خطے میں اسلامی انقلاب نہیں آئے گا حکمرانوں کی تبدیلی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ اس لیے میں عوام سے کہوں گا کہ وہ حکمران نہیں نظام بدلیں۔

خبر کا کوڈ : 251068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش