0
Thursday 4 Apr 2013 10:26

مسلم کانفرنس پاکستان کیساتھ غیر مشروط وابستگی پر یقین رکھتی ہے، سردار عتیق

مسلم کانفرنس پاکستان کیساتھ غیر مشروط وابستگی پر یقین رکھتی ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس پاکستان کے ساتھ غیر مشروط وابستگی پر یقین رکھتی ہے۔ اہل کشمیر کسی فرد یا جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پاکستانی قیادت کشمیر کے ساتھ ساتھ خود پاکستانی مفادات سے بھی دستبرداری کے راستے پر گامزن ہے۔ جو نہایت افسوس ناک اور تشویش ناک امر ہے۔ سیاست دانوں اور جماعتوں کی طرف سے پاکستانی تشخص کمزور ہونے کے باعث علاقائی تشخصات نے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ اگر نظریہ پاکستان اور پاکستانی تشخص کو مضبوط کرنے پر توجہ دی جاتی تو علاقائی اور گروہی فتنے کبھی سر نہ اٹھاتے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جماعتی سیکرٹریٹ میں ایک مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سردار عتیق نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آخری محفوظ پناہ گاہ ہے۔مسلم کانفرنس کو پاکستان کے مفادات سے لاتعلق نہیں رکھا جا سکتا۔ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے بارے میں کسی کی حمایت یا مخالفت کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس بارے میں فیصلہ پاکستان میں مقیم کشمیری رائے دہندہ گان کے نمائندہ سے ملاقات کے بعد مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 251323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش