0
Tuesday 16 Apr 2013 23:53

امریکہ نے افغان جنگ پاکستان کو توڑنے کیلئے شروع کی تھی، امریکی مصنف کا انکشاف

امریکہ نے افغان جنگ پاکستان کو توڑنے کیلئے شروع کی تھی، امریکی مصنف کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ امریکی مصنف اور معروف تاریخ دان ویبسٹر ٹارپلی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے افغان جنگ پاکستان کو توڑنے کیلئے شروع کی تھی۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی ٹاک شو میں ویبسٹر ٹارپلی نے افغان جنگ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اصل میں یہ جنگ پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے شروع کی تھی۔ اور اس حوالے سے امریکہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ افغان جنگ کو پاکستان میں ایکسپورٹ کیا جائے۔ ویبسٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ اس جنگ کو پاکستان میں ایکسپورٹ کرنے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوا ہے۔ کیونکہ پاکستان میں خودکش حملوں کی لہر کی وجہ سے کافی تباہی ہوئی ہے۔ ڈرون حملے بھی اس سلسلے کی کڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر منگل کو وائٹ ہاوس میں ایک میٹنگ ہوتی ہے، جس میں صدر اوبامہ کو ایک لسٹ پیش کی جاتی ہے۔ سی آئی اے کی ہٹ لسٹ پر موجود افراد کو نشانہ بنانے کیلئے اوبامہ اجازت دیتے ہیں۔ امریکی مصنف نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں سے بچوں، خواتین اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکت بڑا المیہ ہے، اور پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے اس اعتراف پر کہ انہوں نے ڈرون حملوں کی اجازت دی تھی، کے بعد اب پاکستانیوں کو شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ اپنے شہریوں کو ہلاک کرانے میں ان کے اپنے ملک کے سربراہ کا کردار رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 254863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش