0
Tuesday 9 Apr 2013 23:02

جنرل کیانی کی جانب سے افغان فوج بنانے کی مخالفت کا انکشاف

جنرل کیانی کی جانب سے افغان فوج بنانے کی مخالفت کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکہ کی جانب سے افغانستان میں فوج بنانے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیم تربیت یافتہ فوج ٹوٹ کر مختلف ملیشیاز میں بٹ جائے گی، جس سے پاکستان کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔ یہ دعویٰ ایک امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2010ء میں واشنگٹن میں اجلاس کے دوران جنرل کیانی کے سامنے افغان فوج بنانے سے متعلق امریکی منصوبہ بندی پر بات ہوئی تو انہوں نے فوراً کہا کہ ”یہ نہ کرو۔ امریکا کو اس میں ناکامی ہوگی“۔ ان کہنا تھا کہ امریکا افغان فوج بنانے کے بعد افغانستان سے جائے گا تو یہ نیم تربیت یافتہ فوج ٹوٹ کر مختلف ملیشیاز میں تقسیم ہوجائے گی اور پاکستان کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔ جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ امریکا جانا چاہتا ہے تو خاموشی سے جائے۔ مگر انخلاء کے دوران خطے کو مزید نقصان نہ پہنچائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے افغان جنگ نہ تو میدان جنگ میں جیتی اور نہ اس کا خاتمہ مذاکرات کی میز پر پر کیا۔ امریکا نے اس جنگ سے صرف اپنی جان چھڑائی ہے۔ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ طالبان دوبارہ افغانستان میں کامیاب ہوجائیں گے اور امریکا کی یہ کوشش طویل اور مہنگی لاحاصل ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 252995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش