0
Monday 10 May 2010 11:46

تہران کو تنہا کرنیکی مغربی ممالک کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں،احمدی نژاد

تہران کو تنہا کرنیکی مغربی ممالک کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں،احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ تہران کو تنہا کرنے کی مغربی ممالک کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔اب ایرانی قوم انھیں تنہا کر کے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دے گی۔کاشان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدی نژاد نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ ایران کے بغیر وہ مشرق وسطیٰ میں کچھ بھی نہیں کرسکتے۔انھوں نے کہا کہ مخالفین ایران سے سو گنا زیادہ بڑے اور طاقتور ہیں۔مگر ایرانی قوم انھیں تنہا کر کے تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دے گی۔دوسری طرف خلیج فارس میں ایرانی فوج کی جنگی مشقیں پانچویں روز بھی جاری رہیں۔ولایت 89 نامی مشقیں بدھ کو شروع ہوئی تھیں۔جو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ایران کی فوجی قوت کا دوسرا بڑا مظاہرہ ہے۔
ریڈیو تہران کی ویب سائٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ آج ایران تمام قوموں کی امید اور ظلم و ستم کے مقابل ان کے دفاع کا مرکز ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے شہر کاشان میں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں نے ایک جگہ کہا ہے کہ باراک اوباما عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ سدھارنے کی آخری امید ہیں اور باراک اوباما کو فلسطین،عراق اور افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرنی ہو گي۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اپنے خلاف قراردادوں کا خیرمقدم نہیں کرتا،لیکن اگر ایران کے خلاف کوئي نئي قرارداد پاس ہوئي تو ملت ایران اسے بھی خاطر میں نہیں لائے گي۔صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کےخلاف نئي قرارداد اوباما کے لئے اختتام راہ ہو گي اور اوباما کے لئے اختتام راہ یعنی دنیا پر امریکہ کے تسلط کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 25521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش