0
Tuesday 11 May 2010 13:58

پاکستان میں امریکی دہشتگردی کے شواہد فراہم کرنے کو تیارہیں،ایران

پاکستان میں امریکی دہشتگردی کے شواہد فراہم کرنے کو تیارہیں،ایران
استنبول:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں امریکا کی براہ راست مداخلت اور اس کی حمایت سے متعلق ٹھوس شواہد فراہم کرنے کو تیار ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے استنبول میں او آئی سی اجلاس کے موقع پر اپنی پاکستانی ہم منصب سے سائیڈ لائن بات چیت کے دوران کہا کہ اگر ضروری ہوا تو ایران دہشت گردی کے بارے میں اپنے خفیہ اداروں کی تحقیقاتی معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات باہمی تشویش کے امور پر یکساں موقف میں پیش رفت کے حوالے سے بھی معاونت ثابت ہونگے۔
ریڈیو تہران کی ویب سائٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایسے ثبوت و شواہد ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ براہ راست  دہشتگردوں کی حمایت کرتا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے استنبول میں کہا کہ دہشتگرد عبدالمالک ریگي کی کاروائيوں کی تحقیقات سے صاف ظاہر ہے کہ امریکہ براہ راست دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے استنبول میں اسلامی ملکوں کی پارلمانی یونین کے ہنگامی اجلاس سے قبل پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں عالمی مسائل کے حوالے سے دوہری پالیسویں کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کی دوہری پالیسوں کو عراق و افغانستان میں اور طالبان سمیت دہشتگرد گروہوں کی حمایت میں صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر لاریجانی نے علاقائي ملکوں کے باہمی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائي ملکوں کے تعاون سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے علاقے کی صورتحال کے حوالے سے تہران اسلام آباد تعلقات کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی قومیں اپنے مشترکات کے سہارے علاقے کے مسائل حل کر سکتی ہیں۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی ایران اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ قدرتی گيس کے شعبے میں ایران پاکستان معاھدہ باہمی تعاون کا اچھا نمونہ ہے
خبر کا کوڈ : 25644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش