0
Sunday 21 Apr 2013 23:38

ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کا اجلاس، آئندہ الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے غور و خوص

ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کا اجلاس، آئندہ الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے غور و خوص
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کا ایک مشاورتی اجلاس وحدت ہاوس پشاور میں ضلعی سیکرٹری جنرل محمد عباس کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ الیکشن، تنظیم سازی اور فلاح و بہبود کے منصوبہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس سلسلے فیصلوں کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعتہ المبارک کو ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل محمد عباس نے کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے فیصلوں کو حتمی شکل دینے کیلئے ضلعی کابینہ کا ایک اور اجلاس 27اپریل بروز جمعتہ المبارک کو طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 256572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش