0
Wednesday 24 Apr 2013 00:54

کراچی، ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ، 4 جاں بحق، 30 زخمی

کراچی، ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکہ، 4 جاں بحق، 30 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب واقع ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔  دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینسز میں ڈال کر فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور جائے وقوع پر کھڑی گاڑیوں اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بال بیرنگ بھی برآمد کرلیے۔ ڈی آئی جی ویسٹ ظفر بخاری کے مطابق الیکشن آفس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکہ کے بعد الیکشن مہم کے لئے لگائے گئے بینرز پھٹ گئے اور جائے وقوعہ پر گڑھا پڑگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 257311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش