0
Friday 26 Apr 2013 11:29

کراچی، میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ، دو زخمی

کراچی، میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ، دو زخمی
اسلام ٹائمز۔ لانڈھی مظفر آباد کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالرحمن کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جس میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالرحمن اپنی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں راہ گیر بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق ان کے امیدوار عبدالرحمن اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

دوسرے ذرائع کے مطابق کراچی میں لانڈھی کے علاقے مظفرآباد کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ 255 سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار عبدالرحمن کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے. ترجمان اے این پی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمن کا تعلق اے این پی سے ہے اور وہ این اے 255 کے نامزد امیدوار ہیں. تاہم ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں امیدوار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مظفرآباد کالونی میں اے این پی کے امیدوارعبدالرحمان کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی نوعیت کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے حملہ کریکر بم سے کیا گیا۔ مگر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد معلوم ہوگا کہ حملہ کی صحیح نوعیت کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 258064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش