0
Saturday 27 Apr 2013 17:01

جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر زیدی پر قاتلانہ حملہ، سکیورٹی گارڈ شہید

جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر زیدی پر قاتلانہ حملہ، سکیورٹی گارڈ شہید
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ باقر زیدی پر امریکی پے رول پر چلنے والے دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ، حملے کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ محمد علی شہید اور علامہ باقر زیدی زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب علامہ باقر زیدی لیاقت آباد کے علاقے سے اپنی رہائشگاہ رضویہ سوسائٹی کی طرف جا رہے تھے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں علامہ باقر زیدی کا سکیورٹی گارڈ محمد علی شہید جبکہ علامہ باقر زیدی ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ علامہ باقر زیدی کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال اور بعدازاں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں نے معروف شیعہ شخصیات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں علامہ آفتاب حیدر جعفری، پوفیسر سبط جعفر زیدی و دیگر نمایاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش