0
Wednesday 1 May 2013 08:12

لداخ میں چینی فوج کے جماو میں اضافہ، ایک اور خیمہ نصب

لداخ میں چینی فوج کے جماو میں اضافہ، ایک اور خیمہ نصب
اسلام ٹائمز۔ لداخ کے دولت بیگ سیکٹر سے واپسی کا کوئی بھی اشارہ نہ کرتے ہوئے چینی فوج نے ایک اور خیمہ نصب کر دیا ہے، اس طرح وہاں چینی فوج کی جانب سے ایسی تعمیرات کھڑا کرنے کی تعداد پانچ تک ہوگئی ہے، چینی فوج نے اس کے علاوہ انتہائی تربیت یافتہ کتوں کو بھی وہاں رکھا ہے جو کسی بھی حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس علاقے سے آنے والی اطلاعات کے مطابق چین متواتر طور پر اپنی مضبوطی بڑھا رہا ہے اور اس مقصد کی خاطر تعمیرات کھڑا کی جارہی ہے، کیمپ کے باہر چینی فوج نے ایک بینر لگایا ہے جس میں انگریزی زبان میں لکھا گیا ہے ’’آپ چینی حدود میں ہیں‘‘ چین کی پیپلز لبریشن آرمی 24 گھنٹے اس پورے علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور سرکاری ذرائع کے مطابق یہ علاقہ سطح سمندر سے انتہائی اونچائی پر واقعہ ہونے کے باوجود چین کی سرگرمیوں میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے، اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی فوجی افسران کے ہاتھوں میں انتہائی جدید اسلحہ ہیں جبکہ فوجی اہلکاروں کے پاس جدید رائفلیں ہیں، جو نیا خیمہ نصب کیا گیا ہے وہ تین فلیگ میٹنگیں ناکام ہونے کے بعد قائم کیا گیا ہے۔

اس دوران کہا گیا ہے کہ آئی ٹی بی پی کی جانب سے سخت پٹرولنگ کے نتیجے میں چین کی پیش قدمی روک دی گئی ہے جو پہلے ہی 19 کلو میٹر اندر تک آگیا ہے، بھارتی وزارت داخلہ اور دفاع کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 15 اور 16 اپریل کی درمیانی شب آئی ٹی بی پی کی ایک ٹیم کو اس علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جنہوں نے چینی فوج کی پیش قدمی روک کر انہیں ریکھی نالہ کے اس پار دھکیلنے میں کامیابی حاصل کی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آئی ٹی بی پی کی بروقت کارروائی نہیں ہوتی تو چینی فوج کی پیش قدمی جاری رہتی اور صورتحال مزید پیچیدہ بن سکتی تھی، آئی ٹی بی پی اہلکار جس علاقے میں خیمہ زن ہوگئے ہیں وہاں انہوں نے بینر لگائے ہیں جن پر یہ لکھا گیا ہے ’’امن اور باہمی مساوات کے معاہدے کی رو سے آپ اپنے علاقے میں واپس جائیں‘‘ آئی ٹی بی پی اہلکاروں کی معاونت لداخ سکائوٹس اور ایک انفنٹری ریجمنٹ بھی کررہی ہے تاہم اس قدر فوجی جماو کے باوجود جارحانہ پٹرولنگ نہیں کی جارہی ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین نے 19 کلو میٹر کا علاقہ خالی کرنے کیلئے بھارت کے سامنے یہ شرط رکھی ہے کہ اس علاقے میں اس کی فوج نے اہم مقامات پر جو تعمیرات کھڑا کی ہیں یا جو بنکر بنائے ہیں انہیں منہدم کیا جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بھارتی فوج نے ایک پہاڑی کے نیچے اہم بنکر نصب کئے ہیں اور جب چینی فوج نے بھارتی افواج کی گاڑیوں کو آتے جاتے دیکھا تو اس کے بعد ہی انہوں نے علاقے میں درداندازی کی، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ چینی فوج کو متواتر طور پر سپلائی اور دیگر ساز و سامان مہیا کیا جارہاہے اور اس علاقہ میں گاڑیوں کی اچھی خاصی تعداد بھی دیکھی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 259481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش