0
Tuesday 30 Apr 2013 23:37

نگران حکومت امن و امان کیلئے کچھ کرے، ورنہ کہیں دیر نہ ہو جائے، الیکشن کمیشن

نگران حکومت امن و امان کیلئے کچھ کرے، ورنہ کہیں دیر نہ ہو جائے، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امن و امان قائم رکھنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے، الیکشن کمیشن صرف صاف و شفاف انتخابات کرائے گا۔ امن و امان کیلئے صرف متعلقہ اداروں کو ہدایت ہی جاری کی جا سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرانے والے حلقے پہلے اپنی ناکامی تسلیم کریں اور جان لیں کہ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈالنا افسوسناک اور حقائق کے منافی ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال ایک دہائی سے خراب ہے، جس کی بہتری کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔ الیکشن کمیشن یا نگراں حکومتیں صرف 50 دن کی پالیسی دے سکتی ہیں، متعلقہ اداروں کو طویل المدتی پالیسی بنانا ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی نگرانی میں امن و امان کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی نے امن و امان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں، سخت نوٹس لینا اور چوبیس یا اڑتالیس گھنٹوں میں جواب طلب کرنا، جاں بحق اور زخمیوں کیلئے رقم متخص کر دینا معمول بن چکا ہے۔ گھر رخصت سے قبل نگران حکومت کو امن و امان کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 259521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش