3
0
Wednesday 1 May 2013 11:03

حضرت زینب (س) کے حرم کا دفاع واجب ہے، حرم کی تخریب کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے، حسن نصراللہ

حضرت زینب (س) کے حرم کا دفاع واجب ہے، حرم کی تخریب کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے، حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ علاقے اور دنیا میں شام کے حقیقی دوست موجود ہیں، جو کسی صورت بھی امریکہ، اسرائیل یا تکفیریوں کے ہاتھوں شام کی حکومت کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ سید حسن نصراللہ نے ان خیالات کا اظہار حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار پر لائیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کے مخالفین فوجی طاقت کے ذریعے ان کی حکومت نہیں گراسکتے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ باغیوں اور ان کے علاقائی سرپرستوں نے اپنے مغربی حمایتیوں کو یقین دہانی کروائی تھی اور کہا تھا کہ وہ دو ماہ کے اندر شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرا دینگے، لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے اور نہ ہی آئندہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو پائیں گے، سید حسن نصراللہ نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، تاکہ شامی عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

المنار ٹی وی پر اپنی لائیو تقریر کی ایک حصے میں شام میں سرگرم عمل تکفیریوں کی طرف حضرت زینب (س) کے حرم کو تخریب کرنے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تکفیریوں نے حرم حضرت زینب (س) کو تخریب کرنے کی دھمکی دی ہے، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بعض مسلح گروہ حضرت زینب (س) کے حرم سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہیں، جس کی وجہ سے وہاں پر حساسیت بہت زیادہ ہوگئی ہے کیونکہ ان گروہوں نے دھمکی دی ہے کہ شام پر تسلط حاصل کرنے کی صورت میں حضرت زینب (س) کے حرم کو نابود کر دیں گے۔ حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ تکفیرویوں سے بعید نہیں ہے کہ وہ ایسا کر گزریں۔ سید حسن نصراللہ نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے اقدام کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے، جیسا کہ سامرہ میں امام حسن عسکری (ع) و امام علی نقی (ع) کے حرم کو دھماکے سے اڑانے کے بعد برآمد ہوئے تھے۔ سید مقاومت کا کہنا تھا کہ جو لوگ حضرت زینب (س) کے حرم کے دفاع کے لئے شہید ہو رہے ہیں وہ ایک فتنے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حضرت زینب (س) کے حرم کا دفاع کرنا اور تکفیریوں کو حرم کی تخریب سے روکنا واجب ہے۔  

ادھر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حسن نصراللہ نے کہا کہ بڑی تعداد میں باغی لبنانی باشندوں کے دیہات پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ انکی تنظیم نے کبھی بھی اپنے شہداء کو چھپانے کی کوشش نہیں کی، لیکن یہ رپورٹس کہ حزب اللہ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شام میں ہلاک ہوئی ہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ حزب اللہ کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ اگر دمشق کے جنوب میں واقع سیدہ زینب (س) کے روضے کو نقصان پہنچا تو ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے جن پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 259618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
If this unfortunate incident happens we will not let KSA, Qatar, UAE and Kuwait embassies and organizations operate in Pakistan. Government and Armed forces of Pakistan should use their influence to stop them otherwise they have to face the rage.
Sweden
great
Sweden
great

iif my blood will be need there im ready
ہماری پیشکش