0
Thursday 9 May 2013 14:41

اے این پی نے اندرون سندھ میں اپنے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کروا دیئے

اے این پی نے اندرون سندھ میں اپنے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کروا دیئے
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کراچی کے اور حیدرآباد کے علاوہ اندرون سندھ اپنے تمام امیدواران پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کردیئے، ان میں ایک قومی اسمبلی کی نشست اور آٹھ سندھ اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں، کراچی اور حیدرآباد سے عوامی نیشنل پارٹی کے تمام امیدواران عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایک مذموم منصوبے کے تحت ترقی پسند قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، تمام روشن خیال قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جمہوریت کی مضبوطی، انتہاء پسندی کے خاتمے اور سندھ میں قیام امن کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی دیہی سندھ کی تنظیم پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواران کی کامیابی کے لیے بھر پور کردار ادا کریں، سندھ میں قیام امن اور ہماری اولین ترجیح ہے، سندھ کے حقوق کے کے لیے پہلے بھی بھر پور کردار ادا کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 262228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش