0
Friday 21 May 2010 11:00

ترک وزیراعظم کا گیلانی کو فون،ایران کے ایٹمی معاملے پر گفتگو

ترک وزیراعظم کا گیلانی کو فون،ایران کے ایٹمی معاملے پر گفتگو
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب  طیب اردوغان نے جمعرات کی شام وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر ایران، ترکی اور برازیل کی جانب سے 17 مئی کو جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ پر اعتماد میں لیا۔ترک وزیراعظم نے اس سے قبل امریکی صدر اوباما اور روس کے صدر پیوٹن سے بھی اس معاملے پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے مشترکہ اعلامیہ اختیار کرنے اور ایران کے ایٹمی ایندھن کے تبادلہ پر معاہدہ کے لئے ترکی کے وزیراعظم کے کلیدی کردار اور بصیرت کی تعریف کی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس معاہدے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ 
وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ ایران کے پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق کو تسلیم کیا جائے البتہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے تقاضوں کو پورا کرے،دونوں راہنماؤں کی گفتگو میں کوسوو کو تسلیم کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم نے ترکی کے وزیراعظم سے کہا کہ پاکستان موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے آزادی کے لئے عالمی ڈیکلریشن پر عالمی عدالت انصاف کی رائے مانگی ہے۔عدالت کی رائے اس سال جولائی یا اگست میں متوقع ہے لہٰذا پاکستان اس ایشو پر فیصلہ کرنے سے قبل عالمی عدالت انصاف کی رائے کا انتظار کرے گا
خبر کا کوڈ : 26283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش