0
Monday 17 May 2010 12:08

ایران،ترکی اور برازیل میں افزودہ یورینیم کے تبادلے کا معاہدہ

ایران،ترکی اور برازیل میں افزودہ یورینیم کے تبادلے کا معاہدہ
تہران:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ایران،ترکی اور برازیل نے جوہری ایندھن کے تبادلے کے طریقے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ترکی نے کہا ہے کہ اب ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔
تہران میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران ترکی کے وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تینوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اٹھارہ گھنٹے جاری رہے،جس کے بعد تینوں ملک جوہری ایندھن کے تبادلے کے طریقے پر متفق ہو گئے ہیں۔برازیل کے صدر اور ترک وزیر اعظم اس وقت تہران میں ہیں،جو جوہری ایندھن کے تبادلے کے طریقے کے علاوہ دوسرے تجارتی معاہدوں پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران،ترکی اور برازیل کے درمیان ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے  معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت ایران بارہ سو کلوگرام یورینیم افزودگی کیلئے ترکی بھیجے گا،تاہم جوہری ایندھن کے بدلے یورینیم کا تبادلہ ترکی میں ہو گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ترکی اور برازیل سے طے پانے والی ڈیل کے تحت ایران بارہ سو کلو گرام 5/3 فیصد افزودہ یورینیم ترکی بھیجے گا۔ اور 120 کیلوگرام  20 فیصد افزودہ یورینیم تحویل لے گا،مہمان پرست کا کہنا تھا کہ کم افزودہ یورینیم کے بدلے جوہری ایندھن کا تبادلہ ترکی میں ہی ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 26009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش