0
Monday 13 May 2013 21:09

نواز لیگ کے دور میں ہمیشہ مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملا، سنی تحریک

نواز لیگ کے دور میں ہمیشہ مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملا، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اجارہ داری کی سیاست کی، پاکستان سنی تحریک کے تمام امیدواروں کو انتخابات میں اخلاقی فتح حاصل ہوئی ہے مختلف حلقوں میں مسلم لیگ نے روایتی بدمعاشی کا مظاہرہ کیا، الیکشن کمیشن کراچی اور پنجاب کے بعض حلقوں میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، جمہوریت کے استحکام سے ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گھنٹوں ووٹرز کا قطاروں میں کھڑا رہنا یہ ملک میں واضع تبدیلی کی طرف اشارہ ہے، آصف علی زرداری سے نفرت اور پیپلز پارٹی کی گزشتہ پانچ سالہ خراب کارکردگی کے سبب مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کو ووٹ ملا۔ مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ نواز لیگ کا خاصہ یہ ہے کہ ان کے دورے حکومت میں ہمیشہ مذہبی انتہاء پسندی کو تقویت اور برادری ازم کو فروغ ملتا ہے لیکن عوام اس بار کسی کو پنجاب میں تھانے کی سیاست جھوٹی مقدمہ بازی سیاسی مخالفت کو ذاتیات میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی امیدوار نے الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی کی اور نہ ہی ہمارے کسی کارکن نے نے کسی بھی پارٹی کے سپوٹر، ووٹرز کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کارکنان، ہمدردوں اور سپوٹرز کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے جمہوری عمل کو مضبوط کرنے میں تنظیم کا بھر پور ساتھ دیا۔ ذمہ داران اور ہمدروں کیلئے اگلا چیلنج بلدیاتی انتخابات کی تیاری ہے۔ اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر محمد طاہر قادری، محمد نواز قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 263537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش